حیدرآباد ۔ /26 جون (راست) آرمڈ فورسس میڈیکل سرویسیس میں شارٹ سرویسیس کمشینڈ آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور جملہ 150 جائیداد ہیں جن میں سے مردوں کیلئے 135 اور خواتین کیلئے 15 مختص ہیں ۔ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے ایم بی بی ایس یا میڈیکل پی جی کامیاب ہونا ہے اور ادارے کے قواعد کے مطابق جسمانی خدوخال ہونا چاہیئے جبکہ امیدوار کی عمر 31-12-2019 تک 45 برس سے زائد نہیں ہونی چاہئیے ۔ امیدوار کا انتخاب انٹرویو ، فزیکل اینڈ میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 200 روپئے ہے ۔ اہل اور خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 21-07-2019 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.amcsscentry.gov.in ملاحظہ کریں ۔
ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے میں اپرنٹیز شپ کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ /26 جون (سیاست نیوز) ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے بلاس پور میں ٹریڈ اپرنٹیز کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ، 432 مخلوعہ ہیں ۔ جن میں ٹریڈ کے اعتبار سے کوپا 90 ، انگلش اسٹونو گرافر 20 ، ہندی اسٹونو گرافر 20 ، فٹر 80 ، الیکٹریشین 50 ، وائرمین 50 ، میکانک 12 ، ویلڈر 40 ، پلمبر 10 ، میسن 10 ، پینٹر 10 ، کارپنٹر 10 ، مشنسٹ 10 ، ٹرنر 10 ، شیٹ میٹل ورک 10 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے دسویں جماعت کم از کم 50 فیصد نمبرات سے کامیابی کے علاوہ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیاب ہونا ہے اور امیدوار کی عمر 01-07-2019 تک 15 برس مکمل اور زیادہ سے زیادہ 24 برس ہونی چاہئیے اور منتخب امیدواروں کو ایک سالہ ٹریننگ دی جائے گی ۔ انتخاب اکاڈمک میرٹ ، میڈیکل ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15-07-2019 ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://secr.indianrailways.gov.in ملاحظہ کریں ۔
