آرمڈ فورسیس کیلئے 1,900کروڑ روپئے پراجکٹس کا وزیر داخلہ کے ہاتھوں افتتاح

   

نئی دہلی ۔ 6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے چہارشنبہ کو سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیس کیلئے 28اہم انفراسٹرکچر پراجکٹس کا جو 17ریاستوں میں پھیلے ہوئے کا افتتاح کیا ۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ نے لینڈ پراجکٹ اتھارٹی آف انڈیا کیلئے تین پراجکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ ان 28 مختلف پراجکٹس کا تعلق سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، سی آئی ایس ایف ، آئی ٹی بی آئی ، ایس ایس بی ، دہلی پولیس اور دوسری مرکزی پولیس تنظیموں جیسے لینڈ پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ، این ڈی آر اور سنٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری سے ہے ۔ ان پراجکٹس کے تحت 71 غیررہائشی بلڈنگس ، 5,283 رہائشی کوارٹرس اور 34بیارکس تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان کی جملہ تعمیری لاگت 1,895.28کروڑ روپئے ہوگی ، وہ 17ریاستیں جہاں پر یہ تقررات ہوں گے ۔ آسام ، کیرالا ، دہلی ، اترپردیش ، ٹاملناڈو ، آندھراپردیش ، مہاراشٹرا ، تریپورہ ، بہار ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، اڈیشہ ، تلنگانہ ، راجستھان ، ہریانہ اور اترکھنڈ ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیس کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے مختلف پراجکٹس شروع کی ہیں ۔ صرف گذشتہ سال ہی 1,773 انفراسٹرکچر پراجکٹس منظور کئے گئے جن کی لاگت 12,060 کروڑ روپئے ہوتی ہے ۔