یریوین: آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت مرزویان اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے علاقائی سلامتی کے امور پر فون پر بات چیت کی۔ یہ اطلاع آرمینیائی وزارت خارجہ نے دی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ آرمینیا اور ایرانی وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے لیے علاقائی سلامتی پر بات چیت کی۔وزارت نے کہا کہ مسٹر میرزویان نے مسٹر عبداللہیان کو آرمینیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف آذربائیجان کی مسلح افواج کے حالیہ حملوں کے بعد اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی جارحیت خطے میں سلامتی اور استحکام کے قیام کی کوششوں کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتی ہے ۔