آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

یریوان: آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب نٹساکنین اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ زوہان بائروموف کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اجلاس منعقد ہوا۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان انا نگڈالایان نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ ابھی تک اس میٹنگ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی اس میٹنگ کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دونوں وزراء نے متعلقہ گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا تھا۔