25 اکٹوبر درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ، 23 اور 24 نومبر کو امتحانات مقرر
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : آرمی ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی نے کنٹونمنٹس اور ملٹری اسٹیشنس کے 139 آرمی پبلک اسکولس میں ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ تلگو ریاستوں میں سکندرآباد (RKP) ، سکندرآباد ( بولارم ) ، گولکنڈہ میں آرمی پبلک اسکولس ہیں ۔ بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس ، انگلش ، جغرافیہ ، ہندی ، ریاضی ، فزیکس ، سائیکالوجی ( نفسیات ) ، سنسکرت ، فزیکل ایجوکیشن مضامین کے لیے ٹیچرس کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ پوسٹ گریجویٹ ٹیچر ( پی جی ٹی ) ، پوسٹ گریجویشن اور بی ایڈ میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونا لازمی ہے ۔ ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر ( ٹی جی ٹی ) کے لیے گریجویشن اور بی ای ڈی میں 50 فیصد مارکس کے ساتھ کامیابی لازمی ہے ۔ پرائمری ٹیچر ( پی آر ٹی ) کے لیے گریجویشن ، دو سالہ ڈی ای آئی ای ڈی ؍ بی ای آئی ڈی میں 50 فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کرنا یا بی ای ڈی میں چھ ماہ پی ڈی پی ای ٹی ؍ برج کورس میں 50 فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے ۔ آن لائن اسکریننگ ٹسٹ کے لیے سی ٹیٹ ؍ ٹیٹ لازمی نہیں ہے ۔ لیکن تقررات کے وقت سٹیٹ ؍ ٹیٹ کی اہلیت ہونی چاہئے ۔ آن لائن اسکرین ٹسٹ منعقد ہونے کے 21 دن بعد اسکور کارڈ دستیاب ہوگا جس کو ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کی عمر یکم اپریل 2024 تک تجربہ نہ رکھنے والے اندرون 40 سال اور تجربہ کاروں کی 57 سال سے کم ہونی چاہئے ۔ اہل امیدوار ایک سے زیادہ جائیدادوں کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ تاہم ہر جائیداد کے لیے علحدہ درخواست دینی ہوگی ۔ آن لائن اسکریننگ ٹسٹ ، انٹرویو ، تدریسی مہارت ، کمپیوٹر کا علم ، سرٹیفیکٹس کی جانچ اور طبی امتحان پر مبنی انتخاب ہوگا ۔ آن لائن اسکرین ٹسٹ ملٹی پل چوائس نظام پر مبنی ہوگا ۔ جس میں سبجکٹ کی بنیاد پر سوالات کئے جائیں گے ۔ پرچہ سوالات 200 مارکس پر مشتمل ہوگا ۔ ہر سوال کے لیے ایک تبدیلی ہر غلط جواب پر ایک چوتھائی نمبر کاٹا جائے گا ۔ PGT جائیدادوں کے لیے سوالیہ پرچے میں تین حصے ہیں ۔ سیکشن A میں بیسک GK کرنٹ افیرس سیکشن ، سیکشن B میں پیڈاگوجی ، نصاب تعلیم کی پالیسی کے معاملات اور سیکشن C میں تعلیمی مہارت کے سوالات ہوں گے ۔ TGT جائیدادوں کے لیے سیکشن A میں بیسک GK ، کرنٹ افیرس سیکشن B میں پیڈاگوجی ، نصاب تعلیم کی پالیسی کے معاملات اور سیکشن C میں تعلیمی مہارت کے سوالات کئے جائیں گے ۔ درخواستیں داخل کرتے وقت امیدوار تین امتحانی مراکز کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ 385 روپئے درخواست فیس ہوگی ۔ 25 اکٹوبر 2024 درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔ 23 اور 24 نومبر کو امتحانات منعقد ہوں گے ۔ 10 دسمبر 2024 کو نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ https://www.awesindia.com پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔ 2