آرمی چیف جنرل بپن راوت آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آج پہلی بارجنرل بپن راوت سری نگر میں سیکیورٹی کی صورتحال اور وادی کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔یادرہے کہ 5 اگست کو جموں وکمشیرسے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وادی کشمیر کے کئی مقامات پرانٹرنیٹ اور موبائل کی خدمات بند کردی گئی ہے لیکن اب حالات وادی میں آہستہ آہستہ معمول پرآرہے ہیں اورپابندیوں میں وقفہ وقفہ سے ڈھیل دی جارہی ہے.
جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کےبعد جموں وکشمیر میں جانی نقصان سے بچنے کے لئے پابندیاں لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی جموں وکشمیر کے عوام کی شناخت اور ثقافت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے تین ماہ میں جموں وکشمیر میں 50 ہزار ملازمتیں دی جائیں گی۔ یہ جموں و کشمیر میں اب کی سب سے بڑی بھرتیوں ہوں گی۔
جمعرات کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لیہہ کا دورہ کیا۔جہاں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ہندوستان کے فیصلے پر غیرضروری رونا چھوڑنا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی فضا میں ،راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر پر کوئی حق نہیں ہے اور اسے ہندوستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی بند کرنی چاہئے ۔