آرمی کی درخواست پر راجدھانی کا تیز سفر

   

رانچی : وزارت ِ ریلوے نے کہا ہے کہ انڈین آرمی کی درخواست پر اس نے راجدھانی ایکسپریس کو اس کی اعظم ترین رفتار پر چلایا اور رانچی ڈیویژن کے ایک اسٹیشن کو 17 منٹ پر پہنچایا تاکہ 100 فوجی جوانوں کو سوار ہونے میں کچھ اضافی وقت حاصل ہوسکے۔ وزارت نے کہا کہ ہم ہماری ملٹری فورسیس کی ضرورتوں کو سمجھتے ہیں اور ہمیشہ ان کی تکمیل کے پابند عہد رہتے ہیں۔