آروگیا مہیلا پروگرام پر خواتین کا زبردست ردعمل: ہریش راؤ

   

حیدرآباد۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ’’آروگیا مہیلا‘‘ پروگرام پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دو منگلوں کو 11,121 خواتین کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ 14 مارچ کو 4793 خواتین کے اسکریننگ ٹسٹ کئے گئے۔ 975 خواتین میں ادویات تقسیم کئے گئے۔ جنہیں مزید بہتر علاج کی ضرورت ہے۔ انہیں بڑے ہاسپٹلس میں طبی خدمات فراہم کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ 21 مارچ کو 6328 خواتین آروگیا مہیلا کلنکس سے رجوع ہوئیں جن میں 3753 خواتین کے چھاتی کے کینسر کا ٹسٹ کیا گیا۔ 884 خواتین میں سروائیکل کینسر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ 3783 خواتین میں منہ کے کینسر، 718 خواتین میں پیشاب کی نالی کے انفکشن، 1029 خواتین میں مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی، 777 خواتین میں تھائراڈ، 477 خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی کی تشخیص ہوئی ہے۔ 1294 خواتین کا CBP ٹسٹ کرایا گیا ہے۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر کریم نگر میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں ریاست کے 24 اضلاع کے 100 مراکز میں طبی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ جس کو مرحلہ وار 1200 مراکز تک توسیع دی جائے گی۔ تلنگانہ حکومت خواتین کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہر منگل کو خواتین کیلئے ان مراکز پر خصوصی طبی خدمات فراہم کی جارہی