حیدرآباد ۔ 18 ستمبر ۔ ( یو این آئی ) آروگیہ شری خدمات سے وابستہ اسٹاف نے آج سے ہڑتال کاآغازکردیا ہے ۔انہوں نے آروگیہ مترا کو ڈیٹاپروسیسنگ آفیسر کے طورپر تسلیم کرنے کامطالبہ کیا۔ساتھ ہی جی او 60کے مطابق تقریبا 22 ہزار 750 روپئے ماہانہ تنخواہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ آوٹ سورسنگ سسٹم ختم کیا جائے اور کنٹریکٹ اسٹاف کی نشاندہی کی جائے ۔