آرٹیکل 370کو برخواست کرنے پر عوام میں مسرت:کشن ریڈی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 اگست (یو این آئی) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370کو برخواست کرنے پر عوام میں مسرت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل اور طلاق ثلاثہ کو برخواست کرنے کا سہرا نریندرمودی حکومت کے سرجاتا ہے ۔حیدرآباد کے تارناکہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں ہندوستان طاقتور ترین ممالک میں شامل ہوجائے گا۔حیدرآباد کی سابق مئیر کارتیکاریڈی نے بھی کشن ریڈی سے ملاقات کی۔سمجھا جاتا ہے کہ کانگریس کی سابق مئیر بی جے پی میں شامل ہوں گی۔انہوں نے کارتیکا ریڈی کی سالگرہ پر ان کو مبارکباد بھی پیش کی۔