آرٹیکل 370 پر مناسب وقت پر فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر بی جے پی الیکشن انچارج نے آج کہا کہ مودی حکومت مناسب وقت پر آرٹیکل 370 اور 35A پر مناسب فیصلہ کرے گی۔ بی جے پی کے لیڈر اویناش راج کھنہ نے کہا کہ جموں کشمیر اور ملک کیلئے جو بہتر ہوگا وہ مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ بی جے پی پارٹی نائب صدر نے مزید کہاکہ جب کبھی ریاست میں انتخابات ہوں گے تو بی جے پی ہی ریاست میں حکومت قائم کرے گی۔ آرٹیکل 370 اور 35A کے حوالہ سے کئے جانے والے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو آپ لوگ دیکھیں گے کہ جموں وکشمیر میں یا ملک میں کیا ہوگا۔