آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر عوام تک رسائی کا پروگرام

   

تین مرکزی وزراء کی جموں آمد۔ جتندر سنگھ کی قیادت میں مساعی
جموں ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین مرکزی وزراء ہفتہ کو یہاں پہنچے تاکہ مرکز کی ہفتہ طویل وسیع تر بیداری مہم شروع کی جائے جس کے ذریعے عوام کو جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد امکانی فوائد سے واقف کرایا جاسکے۔ عہدیداروں نے کہا کہ وزراء ارجن میگھوال، اشونی چوبے اور جتندر سنگھ آخرالذکر کی قیادت میں مرکزی علاقہ کے مختلف مقامات پر جملہ 60 عوامی رابطہ پروگرام منعقد کریں گے۔ پرنسپل سکریٹری حکومت جے اینڈ کے روہت کنسل نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ دورہ کنندہ وزراء عوام سے رابطے میں انھیں ترقیاتی منصوبے سے واقف کرائیں گے۔