آرٹیکل 370 کی منسوخی تاریخی اقدام : فوجی سربراہ

   

نئی دہلی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربرہ جنرل ایم ایم نروا نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی اقدام قرار دیا اور کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک نیبتی جنگ کے ذریعہ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کریپاپریڈ گراؤنڈ پر 72 ویں آرمی ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا کا مقابلہ کرنے کیلئے کئی طریقہ کار ہیں اور فوج ان کا استعمال کرنے میں جھجک محسوس نہیں کرے گی۔