آرٹیکل 370 کی منسوخی سے ڈاکٹر امبیڈکر کے خواب کی تکمیل جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اب ’’ایک ملک ایک دستور‘‘ کا بی آر امبیڈکر کا خواب پورا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہاں ایک ایونٹ میں کہا کہ اس دستور کو جسے امبیڈکر نے تحریر کیا تھا، جموں و کشمیر میں نافذ نہیں کیا گیا تھا۔ نریندر مودی حکومت نے اب آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کردیا ہے اور اس طرح اب بابائے دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خواب کو پورا کیا گیا ہے۔ مسٹر کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں ایس یس، ایس ٹی اور بی سی تحفظات کے پرویژن کا اطلاق نہیں ہوتا تھا اور قانون حق معلومات کا بھی وہاں اطلاق نہیں ہوتا تھا۔ کشن ریڈی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پہلے جموں و کشمیر میں سیب کی مارکٹ سے سیب کے فارمرس کو خاطرخواہ فوائد حاصل نہیں ہورہا تھا۔