سرینگر : بی جے پی لیڈر اور مرکزی مملکتی وزیر فینانس و کارپوریٹ افیرس انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سابق چیف منسٹرس محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کی جانب سے آرٹیکل 370 کو واپس لانے سے متعلق کئی بیانات کے باوجود دفعہ 370 ہمیشہ کیلئے منسوخ ہوچکا ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ وہ اس کیلئے چین کی مدد طلب کریں گے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے مدد حاصل کریں گی۔ اس ملک سے جس نے ہندوستان کو دہشت گردی دی ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔