چنئی، 11 اگست ( (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد ریاست میں دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔مسٹر وینکیا نائیڈو کے نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ پر دو سال مکمل ہونے پر لکھی گئی ایک کتاب کے اجراء کے بعد مسٹر شاہ نے کہا‘‘مجھے پورا یقین ہے کہ آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد کشمیر ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا’’۔مسٹر شاہ نے دفعہ 370 سے متعلق بل کے راجیہ سبھا میں منظور ہونے پر مسٹر نائیڈو کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 ملک کے لئے درست نہیں تھا۔