سرینگر: جموں و کشمیر اسمبلی میں جمعہ کو چوتھے دن بھی کافی ہنگامہ ہوا۔ عوامی اتحاد پارٹی کے ایم ایل اے خورشید احمد شیخ نے آج پھر دفعہ 370 کی بحالی سے متعلق پوسٹر لہرانے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے اپوزیشن قائدین نے انہیں روک دیا۔ ایم ایل اے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اسی دوران ایک ایم ایل اے میز پر چڑھ گئے۔ دوسری طرف مارشل خورشید احمد کو گھسیٹ کر لے گئے۔ اس دوران خورشید زمین پر گر گئے۔ انہیں پھر باہرنکال دیا گیا۔ مارشل نے بی جے پی کے کچھ ایم ایل ایز کو بھی باہر نکال دیا۔جس کے بعد تمام بی جے پی لیڈر واک آؤٹ کر گئے۔جموں و کشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کے معاملے پر بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے کے درمیان ایک بار پھر دھکامی ہوئی۔ انجینئر رشید کے بھائی اور خورشید احمد شیخ کو ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان سے باہر نکال دیا۔