حیدرآباد 30/نومبر : ٹی ایس آرٹی سیکی تشہیر کے طورپر منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آرٹی سی بس میں سفر کیا۔انہوں نے مسافرین کو پیام دیا کہ آرٹی سی کا سفر،محفوظ، آرام دہ اور بہتر ہوتا ہے ۔اس ویڈیو کو سجنار نے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا جس کو کافی پسندکیاجارہا ہے ۔