آرٹی سی ملازمین کے مسائل یقینی طورپر حل کرائوں گا : رکن اسمبلی

   

محبوب نگر۔10؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور مطالبات کومیںبہرصورت حکومت کی توجہ میںلائوںگااورانہیںحل کروائوںگا ۔یہ تیقن مقامی رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے آج مستقرمحبوب نگرکے الماس فنکشن ہال میںکیا۔ وہ آرٹی سی ریٹائرڈ ملازمین کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کے حصول میں آپ سب کا بنیادی کردارہے ۔ آپ اصل کارکن ہیں۔ گزشتہ بی آرایس حکمرانوں نے ملازمین پر غیرقانونی مقدمات درج کیے تھے ۔ جنہوں نے حصول تلنگانہ کیلئے سیاست میں قدم رکھاتھا۔آپ سب کی جدوجہد کی وجہ سے تلنگانہ کی آواز سارے ملک میں گونج اٹھی اورمرکز میں موجود کانگریس حکومت نے اس کو تسلیم کرتے ہوئے تلنگانہ تشکیل دیا۔ہم اقتدارمیںہیں اورذمہ دارانہ طورپرمسائل کے حل کیلئے کام کریںگے ۔آپ کے مسائل کا جائزہ لے کر وزراء سے ملاقات کرکے ضرور آپ کوانصاف دلائوںگا ۔ میں تلنگانہ کارکن کی حیثیت سے آپ کے ساتھ کھڑا رہوںگا اورآپ کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوںگا ۔ انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کومشورہ دیا کہ وہ ایک فلاحی فنڈ قائم کریں‘میں بھی اپنی طرف سے اس فنڈ میں 5لاکھ روپئے مختص کروںگا ۔ اس موقع پرٹی ایم ایف سی چیئرمین عبیداللہ کوتوال ‘پارٹی ترجمان ظہیراختر‘ موڈا چیئرمین لکشمن یادو‘نامور قانون داں این پی وینکٹیش‘ سراج قادری ‘ گوپال یادو‘ سی جے بنہر‘راملویادو‘عظمت علی ‘کرشنا‘راشدخان ودیگر قائدین موجودتھے ۔