حیدرآباد،20اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ بی جے پی نے واضح کردیا ہے کہ آرٹی سی کی ہڑتال میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔حیدرآباد کے نامپلی میں واقع بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ اس ریاست میں عوام کی حکمرانی ہے بھی یا نہیں؟گرفتاریوں،نظربندیوں،پابندیوں سے یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے اپنے موقف میں تبدیلی لانے تک یہ ہڑتال نہیں رکے گی۔مرکز، اس ہڑتال کا جائزہ لے رہا ہے ۔گزشتہ روز گورنر نے بھی مداخلت کرتے ہوئے کیب ڈرائیورس کے مسائل کو حل کیا۔حکومت اپنی ذمہ داری سے فرار ہورہی ہے جو تلنگانہ کے عوام کے لئے افسوس کی بات ہے ۔وزیراعلی کے رویہ سے کئی خاندان مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کا رویہ ہی آرٹی سی کو نقصان پہنچانے کیلئے ذمہ دار ہے