آرچر جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو: نہرا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ ہندستان کے سابق فاسٹ بالر آشیش نہرا کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ بایو سیکیور پروٹوکول کو توڑنے کا جوفرا آرچر جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کورونا وائرس کے بعد تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز بایو سیکیور پروٹوکول کے تحت بغیر تماشائی منعقد ہوئی تھی ۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ کے فاسٹ بولر آرچر نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا اور انہیں پانچ دن تک ہوٹل میں آئسو لیشن میں رہنا پڑا تھا۔ نہرا نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنیکٹڈ میں کہا کہ ہم نے حال ہی میں دیکھا کہ آرچر نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔