پیرس: ہندوستان کی اسٹار خاتون تیرانداز اور سابق عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری ہفتہ کو پیرس اولمپکس 2024کے انفرادی راؤنڈ 16 آرچری میچ میں جرمن حریف مشیل کروپن کو 6-4سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ دیپیکا فرنچ اسٹانڈرڈ ٹائم کے مطابق آج ہی اپنا کوارٹر فائنل کھیلنے والی ہے۔ دیپیکا نے پہلا اور تیسرا سٹ جیت کر 5-1کی برتری حاصل کی تھی۔ فیصلہ کن سٹ میں اپنے دوسرے تیر پر دیپیکا نے سٹ کو ٹائی کرنے کیلئے بُلس آئی نشانہ لگایا اور کروپن کے خلاف 6-4 سے مقابلہ جیت لیا۔