نئی دہلی، 16 جولائی (آئی اے این ایس)۔ لارڈز میں چار سال بعد ٹسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جوفر آرچر نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف باقی دو ٹسٹ میچزکھیلنے کے خواہشمند ہیں تاکہ وہ آسٹریلیا میں ہونے والی ایشیز سیریز کے لیے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کر سکیں۔ آرچر نے کہا میں ہندوستان کے خلاف باقی دونوں ٹسٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں یہ سیریز ہارنا نہیں چاہتا۔ میں نے روب کی (ای سی بی ڈائریکٹر روب کی) سے کہا تھا کہ میں سارا ٹسٹ سمر کھیلنا چاہتا ہوں اور ایشیز بھی۔ اب پہلا ہدف مکمل ہوا ہے، اب نومبر میں آسٹریلیا جانے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔