لندن، 9 جولائی (آئی اے این ایس) انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے لیے جوفرا آرچر کو پلئینگ الیون میں شامل کرلیا ہے۔ وہ جوش ٹنگ کی جگہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ لارڈز میں 10 جولائی کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا، جو اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ جوفرا آرچر، جنہوں نے آخری بار فروری 2021 میں ٹسٹ کھیلا تھا، زخموں کے مسائل کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وہ اب تک 13 ٹسٹ میں 42 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان نے ایجبیسٹن میں انگلینڈکو 336 رنز سے شکست دی ، جس کے بعد انگلش ٹیم دباؤ میں ہے۔ لارڈز کی پچ مختلف نوعیت کی سمجھی جا رہی ہے، اور اسی لیے آرچرکی شمولیت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ جوش ٹنگ، جو سیریز کے اب تک کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں (11 وکٹیں)، ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔انگلینڈ کی پلئینگ الیون: زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، شعیب بشیر۔