نئی دہلی : یونیک آڈینٹیفکیشن اتھاریٹی آف انڈیا (یو اے ڈی اے آئی) نے نئی ’’آرڈر آدھار کارڈ‘‘ سرویس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کو معمولی چارجیس ادا کرنے پر پی وی سی کارڈ پر پرنٹ کردہ آدھار کی تفصیلات حاصل ہوں گی۔ ایسے افراد جو رجسٹر موبائیل نمبر نہیں رکھتے، وہ نان رجسٹر یا متبادل موبائیل فون نمبر کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔ آدھار پی وی سی کارڈ کا آرڈر دینے کی آن لائن سہولت دستیاب ہے جس کیلئے صرف 50 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ اس میں تمام ٹیکسیس شامل ہیں اور اس کی ڈیلیوری اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ کی جائے گی۔ آدھار پی وی سی کارڈ آدھار کی نئی شکل ہے جو پائیدار اور ساتھ رکھنے کیلئے آسان ہے۔ آدھار نمبر کا استعمال کرتے ہوئے
uidai.gov.in
یا
resident.uidai.gov.in
پر آن لائن آرڈر کیا جاسکتا ہے۔ آدھار پی وی سی کارڈ رہائشی پتہ پر اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ بھیجے جائے گا۔
