حیدرآباد۔ وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی نے کہا کہ حکومت ریاست میں آرگنانک فارمنگ کو فروغ دینے ایک خصوصی پالی ٹکنک کالج قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے قانون ساز کونسل میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرگانک فارمنگ پالی ٹکنک کالج قائم کرنے کے فیصلے کو کابینہ میں پیش کیا جائیگا اور اس کے بعد فیصلہ ہوگا ۔ ریاست میں ترکاریوں کی یومیہ اوسط کھپت کے تعلق سے وزیر موصوف نے بتایا کہ پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کے سروے کے مطابق یومیہ ریاست میں 10,000 میٹرک ٹکن ترکاریوں کی کھپت ہوتی ہے ۔ ریاست کی طلب کو پورا کرنے کیلئے یہاں 17,500 میٹرک ٹن ترکاری کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔