ممبئی ۔ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے بنگلہ کی فروخت کی خبر اپنی ماند ہی نہیں پڑی تھی ایک اور خبر آگئی ۔ تفصیلات کے بموجب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے دہلی کی اس عمارت میں دو منزلیں کروڑوں روپے میں خریدی ہیں جہاں کبھی انکے والد شاہ رخ اوروالدہ گوری مقیم تھے۔ شاہ رخ اور گوری ابتدائی دنوں میں کچھ عرصہ اس عمارت میں مقیم تھے۔ یہ عمارت جنوبی دہلی کے پنچشیل پارک علاقے میں موجود ہے۔ شاہ رخ پہلے ہی اس عمارت کے گراؤنڈ فلور اور بیسمنٹ کے مالک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے اس جائیداد کی خریداری کے لیے مئی 2024 میں رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس کے لیے آرین نے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر 2.64 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ آریان نے اس جائیداد کا مالک بننے کے لیے37 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ عام طور پر یہ سننے میں بہت کم آتا ہے کہ کسی فلم اسٹار نے دہلی میں جائیداد خریدی ہو کیونکہ فلمیں دنیا کے ستارے ممبئی میں مکانات اور جائیداد خریدتے ہیں لیکن شاہ رخ اور ان کے خاندان کا دہلی سے خاص تعلق ہے۔ بوتیک رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی ویلتھ ویزری کیپیٹل کے بانی پردیپ پرجاپتی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارزکو دہلی میں مہنگی جائیدادیں خریدتے دیکھنا مشکل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلی بار امیتابھ بچن نے جنوبی دہلی کے گل موہر پارک میں اپنی جائیداد 23 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔