آریان خان کو فرضی مقدمہ میں پھنسایا گیا !

   

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نیکروزمقدمہ میں 18 اکتوبر کو اپنی رپورٹ پیش کی ہے، جس کے مطابق آریان خان کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا ہے، جو تفتیش کی گئی اس میں بھی کئی کوتاہیوں کا انکشاف ہوا۔ اس مقدمہ میں سات آٹھ عہدیداروں کا کردار بھی مشتبہ ہے ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانچ میں کہا گیا ہے کہ آریان خان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ویجلینس ٹیم نے تحقیقاتی رپورٹ دہلی ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی ہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔اب اس خبر پر بالی ووڈ اداکارکمال خان نے اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ ٹوئٹر پرآریان خان کی حمایت کرتے ہوئے کے آر کے نے حکومت سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا این سی بی کی اندرونی تحقیقات کے مطابق آریان خان کو ایک فرضی مقدمہ میں پھنسایا گیا تھا۔