بھینسہ6/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاک ڈاؤن میں آرینج زون کے میونسپلٹی حدود میں پچاس فیصد تجاری سرگرمیوں کی بحالی کے اعلان پر بھینسہ ڈی ایس پی نرسنگ راو ٔنے آج صبح کپڑا مارکیٹ میں مختلف دکانوں جس میں ملبوسات ‘درزی ‘جنرل اسٹور اور الیکٹریکل کے مالکین کی کونسلنگ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کلکٹرکے احکامات پر بھینسہ بلدیہ کمشنرکی جانب سے دکانوں کو دوگروپس میں تقسیم کرتے ہوئے 15/مئی تک روزانہ ایک ایک گروپس کی دکانوں کی بحالی کی اجازت دی جائے گی کیونکہ حکومت تلنگانہ نے15/مئی دوبارہ اس نظرثانی کا اعلان کیاہے اس دوران دکان مالکین کووڈ 19کی جنگ کے خلاف مکمل احتیاطی تدابیر استعال کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پرعمل آوری اور حکومت کا تعاون کریں اور ضلع کلکٹرکے علاوہ بھینسہ بلدیہ کمشنرکے احکامات تک انتظارکریں جس پر مذکورہ دکانوں کے مالکین دکانوں کی صاف صفائی میں مصروف دیکھے گئے۔
