ممبئی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے مہاراشٹر کے مشہور کروز ڈرگ معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ غیر ملکی اسمگلر کی شناخت چھینڈو ایگوے کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اندھیری (سٹی) سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے ایکس ٹی جی کی 40 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔اس مشہور کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور ان کے سات دوستوں سمیت مجموعی طور سے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔