آرین کے ضمانتی مچلکہ پر جوہی چاؤلہ نے دستحظ کئے

,

   

عدالتی کاغذی کارروائی کی تکمیل میں تاخیر ۔ آرین کی آج رہائی متوقع

ممبئی : شاہ رخ خان کی کئی فلموں کی ساتھی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے جمعہ کو ان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت پر جیل سے رہائی کے عمل میں اہم حصہ ادا کیا ۔ جوہی نے ممبئی سیشنس کورٹ پہنچ کر آرین کی ضمانت کے ایک لاکھ روپئے کے مچلکہ پر دستخط کئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آرین یہ رقم ادا نہیں کرتا ہے تو قانونی طور پر جوہی ذمہ دار ہوں گی ۔ آرین کی ضمانت کیلئے عدالتی کارروائی تو آج مکمل ہوئی لیکن متعلقہ کاغذات ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کو بروقت نہیں پہنچ سکے ۔ اس لئے آرین کو مزید ایک رات جیل میں گزارنا پڑرہا ہے اور ہفتہ کو اس کی رہائی ہوگی ۔