آر آر بی کے امتحانات اردو میں بھی تحریر کرنے کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) اسکیل ون آفیسر اور آفس اسسٹنٹ ریجنل رورل بینکس (آر آر بی) کے امتحانات اب انگریزی کے علاوہ 13 علاقائی زبانوں میں بھی تحریر کئے جاسکتے ہیں۔ وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے کہا کہ علاقائی زبانوں میں امتحانات تحریر کرنے کی سہولت دینے کا مقصد آر آر بی میں موجود ملازمتوں کے حصول میں آسانی اور بہتری ہو۔ قبل ازیں یہ امتحانات صرف انگریزی اور ہندی میں ہی تحریر کرنے کی سہولت دستیاب تھی لیکن اب یہ امتحانات 13 علاقائی زبانوں میں بھی تحریر کئے جاسکتے ہیں جن میں اردو کے ہمراہ تلگو، تامل، پنجابی، اڑیا، مراٹھی، پانی پوری، ملیالم، کونکنی، کنڑا، گجراتی، بنگالی اور آسامی میں تحریر کئے جاسکتے ہیں۔