٭ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش اور کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے پیر کو کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اپنے کوئی قوم پرست قائدین نہیں ہیں ۔ اس کی وجہ سے اُن کے پاس اور کوئی چارہ نہیں کہ مہاتما گاندھی ، سردار پٹیل اور بی آر امبیڈکر جیسے قائدین کو اپنالیا جائے ۔ ڈگ وجئے نے ٹوئٹ کیا کہ کیوں گاندھی اور امبیڈکر نے بانی آر ایس ایس ہیڈگوار کے ساتھ کام کرنا گوارا نہیں کیا ۔