دلی کے بعد گلی میں بھی دوستی ہوگئی
حیدرآباد۔7۔ جنوری (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے حیدرآباد میں آر ایس ایس اجلاس کی اجازت پر ٹی آر ایس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹوئیٹر پر مانکیم ٹیگور نے لکھا کہ کانگریس پارٹی نے 9 تا 11 جنوری حیدرآباد میں 120 افراد کے ساتھ ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کی اجازت طلب کی تھی لیکن ٹی آر ایس حکومت نے اجازت سے انکار کردیا لیکن 300 سے زائد سنگھ پریوار کے نمائندوں کو حیدرآباد میں اجلاس کی نہ صرف اجازت دی گئی بلکہ انہیں تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کا یہ دوہرا معیار کس لئے ہے۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ دہلی میں دوستی اور اب گلی میں بھی دوستی ۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس نے حیدرآباد میں تین روزہ اجلاس منعقدکیا ہے جس میں آر ایس ایس کے علاوہ بی جے پی کے سرکردہ قائدین حصہ لے رہے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور جنرل سکریٹری آرگنائزیشن بی ایل سنتوش نے اجلاس میں شرکت کی۔ ودیا بھارتی ، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ، سکھشان منڈل اور آر ایس ایس کے دیگر محاذی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کا اہم موضوع ملک کی تعلیمی پالیسی ہے ۔ ر