کنور 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے کو ایک جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ اس کے ایک سابق پرچارک سدھیش منی نے انکشاف کیا کہ آر ایس ایس کی جانب سے دلتوں کو ایذا رسانی کی گئی ہے ۔ وہ دو دہے تک آر ایس ایس میں رہنے کے بعد سی پی ایم میں شامل ہوا ہے ۔ سدھیش منی کا کہنا ہے کہ وہ سنگھ کی اس شبیہہ کو عوام میں لانا چاہتا تھا اور اس کتاب کی اشاعت کے بعد اس کا مشن پورا ہوا ہے ۔ آر ایس ایس دفاتر میں راتوں میں دلتوں کو ایذا رسانی کا وہ چشم دید رہا ہے ۔