نئی دہلی: (یو این آئی) : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے واسطے شروع کیے گئے آپریشن سندور کے لیے ہندوستانی فوج اور مرکزی حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت اور سرکاریواہ دتاتریہ ہوسبلے نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے معاون ماحولیاتی نظام کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ’آپریشن سندور‘ کے لیے حکومت ہند اور مسلح افواج کی قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔