’’آر ایس ایس کے باعث ملک میں سیکولرازم مر گیا ‘‘

,

   

راہول گاندھی کا خطاب، ٹاملناڈو میں کانگریس کی انتخابی مہم کا عملاً آغاز

ٹاملناڈو:انتخابی تواریخ کے اعلان کے بعد پانچ ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔راہول گاندھی نے ٹاملناڈو کا دورہ کرتے ہوئے عملاً پارٹی کی مہم کا آج آغاز کردیا ہے ۔ٹاملنا ڈو کے تھتھوکڈی میں واقع وی او سی کالج کے میدان میں ایک تقریب کے دوران کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ملک کو در پیش مختلف مسائل پرپر پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیا۔ بات چیت پر مبنی ایک تقریب کے دوران انھوں نے کہا کہ ’’اداروں کے درمیان توازن بگڑتا ہے تو ملک میں بدامنی پیدا ہو جاتی ہے۔ گزشتہ 6 سال سے سبھی اداروں پر منظم طریقے سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ افسوس ہے کہ ہندوستان میںسیکولرزم مر گئی ہے کیونکہ ایک تنظیم آر ایس ایس ہے جو ہمارے ملک کے اداروں میں موجود توازن کو بگاڑ رہی ہے اور برباد کر رہی ہے۔راہول گاندھی نے آگے کہا کہ ’’سیکولرزم ہماری ثقافت اور تاریخ کی بنیاد ہے۔ اس ملک میں سیکولرزم پر حملہ ہو رہا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ صرف آئین پر حملہ نہیں ہے بلکہ تاریخ اور ثقافت پر بھی حملہ ہے۔ اسے روکنا بہت ضروری ہے۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ ’’سوال یہ نہیں ہے کہ وزیر اعظم معاون ہیں یا نہیں، سوال یہ ہے کہ نریندر مودی کس کے لیے معاون ہیں۔ میں ملک کے غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کارآمد ہوں اور نریندر مودی صرف دو لوگوں کے لیے کار آمد ہیں۔ ’ہم دو ہمارے دو‘، جو اپنی دولت بڑھانے کے لیے ان کا استعمال کر رہے ہیں اور غریبوں کے لیے بے کار ہیں۔‘‘کانگریس کے سابق صدر نے ایل اے سی کو لے کر بھی مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’چین نے ہندوستان کے کچھ اسٹریٹجک علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔ پہلے انھوں نے ڈوکلام میںآئیڈیا کو ٹیسٹ کیا، انھوں نے دیکھا کہ ہندوستان نے رد عمل نہیں دیا۔ پھر انھوں نے اپنے اس آئیڈیئے کو لداخ اور اروناچل پردیش میں دہرایا۔ اس حکومت میں دیپسانگ میں ہماری زمین واپس نہیں آئے گی۔‘‘