آر ایس ایس کے بانی ہیڈ گوار ’’بزدل‘‘ اور ’’نقلی آزادی پسند جنگجو

   

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس رکن اسمبلی بی کے ہری پرساد نے آر ایس ایس کے بانی کو ’’بزدل‘‘ اور ’’نقلی آزادی پسند جنگجو‘‘ قرار دیاوہیں ویر ساورکر کو ملک کا سب سے بڑا بزدل قرار دیا۔ وہ ویر ساورکر اور ایم ایس گولوالکر کو برطانوی ایجنٹ کہتے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ساورکر کو اور کیا کہیں جنہوں نے رحم کی درخواستیں لکھیں اور برطانوی پنشن حاصل کیا۔ دراصل کرناٹک میں کانگریس پارٹی کے برسراقتدآتے ہی کانگریس حکومت فی الحال طلباء کے لیے اسکول کے نصاب پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔حکومت نے اسکول کی نصابی کتابوں پر نظر ثانی کی تجویز پیش کی ہے۔ جس کی وجہ سے حکمران جماعت اور بی جے پی کی قیادت والی اپوزیشن کے درمیان گرما گرم سیاسی بحث چھڑ گئی ہے۔ اس نظرثانی کے حصے کے طور پر، کرناٹک حکومت آر ایس ایس کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے لیے وقف ایک باب کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، کانگریس کی قیادت والی نئی حکومت نے اساتذہ کو اسباق کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔