ملائم سنگھ یادو، شرد یادو، وزیر اعظم کی والدہ سمیت اہم قائدین کو خراج
خواتین کی شرکت بڑھانے اوربڑی تنظیمی تبدیلیوں کا امکان
سمالکھا (ہریانہ):راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے اتوار کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے آنجہانی سرپرست ملائم سنگھ یادو، سماجوادی رہنما شرد یادو، وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین اور تقریباً سو دوسرے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا گزشتہ ایک سال کے دوران دیہانت ہوگیا تھا۔ سمالکھا، پانی پت میں آر ایس ایس کی تین روزہ سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا آغاز ہوا۔ روزہ اجلاس میں تنظیم میں خواتین کی شرکت سمیت کئی قراردادیں اور دیگر کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔موہن بھاگوت کی سربراہی میں آر ایس ایس کے سالانہ جنرل اجلاس میں ملک بھر سے آر ایس ایس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ مربوط 34 تنظیموں کے 1400 سے زیادہ نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش بھی موجود ہیں۔تنظیم کے ذرائع نے سالانہ اجلاس میں بڑی تنظیمی تبدیلیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جو کہ آخری سالانہ میٹنگ ہے۔ یہ سب سے اہم میٹنگ ہے جو اگلے ایک سال کے لیے سنگھ کے ایجنڈے کا فیصلہ کرتی ہے۔عام انتخابات سے پہلے، یہ تبدیلیاں اتر پردیش اور بہار میں آر ایس ایس کے کیڈر میں نظر آئیں گی ۔خواتین کی شرکت میں اضافہ سے متعلق منصوبہ بندی پر ایک سوال کے جواب میں کہ بتا یاکیا کہ سنگھ خواتین کی زیادہ شرکت کا منصوبہ بنا رہی ہے، جوائنٹ جنرل سکریٹری منموہن ویدیا نے کہا کہ تنظیم اس معاملے پر غور کر رہی ہے۔ ویدیا نے آر ایس ایس کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں کہا کہ سنگھ ہندوستان بھر میں 71355 مقامات پر کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد 2025 سے پہلے 1 لاکھ مقامات پر پہنچنا ہے یعنی آر ایس ایس کا 100 واں سال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں 6000 مزید ہفتہ وار اجتماعات اور ملک بھر میں تقریباً 3000 مزید ماہانہ اجتماعات کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگس میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔آر ایس ایس جوائنٹ جنرل سکریٹری نے دعویٰ کیا کہ سنگھ کو 2017 سے 2022 کے درمیان ‘جوائن آر ایس ایس’ لنک کے ذریعے 7,25,000 لوگوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو RSS میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔ .انہوں نے مزید کہا، ’’سنگھ کی ساٹھ فیصد شاخیں طلبہ کی شاخیں ہیں۔