آر ایس ایس کے سب سے بڑے مخالفین خود ہندو سودھا نشو متل

   

نئی دہلی۔ 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سودھانشو متل نے بیان دیا ہے کہ ہندو قوم خود آر ایس ایس کو پھلتے پھولتے دیکھنا نہیں چاہی کیونکہ وہ خود سب سے بڑے مخالف آر ایس ایس ذہن کے حامل ہیں۔ متل نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس کا عنوان ہے “RSS: Building India Through Sewak” جس میں آر ایس ایس کی تاریخ نظریات اور ان کی پالیسیز اور پھر پر اس کے اثرات متل نے اس تصنیف میں آر ایس ایس کے بارے میں حقیقت اور فسانہ پر ورق گردانی کی ہے اور پھر اس کے سماج پر کس طرح اثرات رونما ہوئے ہیں، تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ ہندوستان جو بین نظریات پر مشتمل سماج کی آماجگاہ ہے جس کے باعث نزاعی مسائل کا اٹھنا باعث فطرت ہے۔ ہندوستان جیسی نئی جمہوریہ کیلئے جنسی مساوات کے زندگیوں پر اثرات رونما ہونا ایک فطری بات ہے۔ خواتین کی عزت و ناموس جیسے حساس مسئلہ کا پایا جانا دراصل غیرہندو مذاہب کی دین ہے۔ متل کے مطابق آر ایس ایس خود ہندوؤں برتری کی قائل نہیں ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ آزادی کے 70 سال بعد بھی اقلیتوں کو خوش کرنے کی پالیسیوں کے باعث ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سب سے تکلیف دہ معاملہ یہ ہے کہ ایک تو رام جنم بھومی مسئلہ جو ہندوستان کی ہندو اقلیتوں کیلئے تکلیف کے باعث ہے اور ہندو مذہب دوسرے مذاہب میں مداخلت نہیں رکھتا۔ اس تصنیف کے بپلیشر پر آنند پبلیکشن ہیں۔