آر ایس ایس کے وجئے سنکلپ سبھا کیلئے پولیس کے خصوصی انتظامات

   

سرور نگر اسٹیڈیم میں منعقد شدنی جلسہ عام تک ٹریفک کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری
حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاستن یوز ) رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ کے وجیہ سنکلپ سبھا کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کل 25 ڈسمبر سرور نگر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کیلئے پولیس نے ٹریفک تحدیدات کو عائد کردیا ہے اور عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے مقامات تک پہونچنے کیلئے مصروف ترین ایل بی نگر جنکشن کا ا ستعمال نہ کریں ۔ تاکہ انہیں آسانی ہو ۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹریفک رچہ کنڈہ محمد تاج الدین نے بتایا کہ شام 4 بجے تا رات 8 بجے تک پروگرام جاری رہے گا اور اس کیلئے پولیس نے عوامی سہولت کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کرئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایل بی نگر سے دلسکھ نگر کی جانب جانے والی ٹریفک کو رمنتاپور کرمن گھاٹ اور سنتوش نگر کی جانب راستہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ایل بی نگر جنکشن سے دلسکھ نگر کی جانب جانے کیلئے ان بتائے گئے روٹس کو استعمال کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ اس طرح ملک پیٹ ، دلسکھ نگر سے ایل بی نگر جانے والی ٹریفک کو ملک پیٹ ٹی وی ٹاور رمنتاپور ، اپل ، ناگول کے راستہ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ایل بی نگر جنکشن چونکہ ایک مصروف ترین علاقہ ہے اور آر ایس ایس کے روٹ مارچ کے دوران مختلف علاقوں سے ناگول کتہ پیٹ ، ساگر رنگ روڈ ، ونستھلی پورم کی جانب سے روٹ مارچ کیلئے ذریعہ سیویم سیوک کے کارکنان سرور نگر اسٹیڈیم پہونچیں گے ۔ رچہ کنڈہ پولیس نے بتایا کہ ان رہنمایانہ خطوط اور روٹ میاپ کو عوام کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا ہے تاکہ انہیں کوئی دشواری نہ پیش آئے ۔ جبکہ ان روٹس پر ایمرجنسی سرویس کو اجازت رہے گی ۔