آر ایس ایس کے ویدیا کا دیہانت

   

نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) کے نظریہ ساز ایم جی ویدیا کا 97 سال کی عمر میں آج ناگپور میں مختصر علالت کے بعد دیہانت ہوا ۔ آخری رسومات ناگپور میں ہی اتوار کو انجام دی جائیں گی ۔ آر ایس ایس جوائنٹ جنرل سکریٹری اور ایم جی ویدیا کے بیٹے ڈاکٹر منموہن ویدیا نے کہا کہ ان کے والد نے حرکیاتی زندگی گذاری اور کئی نسلوں کو تحریک بخشی ۔