حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے جناب رفعت معید خان المعروف آر ایم خان کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے رتبہ پر ترقی دی گئی۔ مسٹر آر ایم خان نے عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم اے ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں 1986 ء میں بحیثیت سب انسپکٹر ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی میں شمولیت اختیار کی اور انھوں نے نیشنل پولیس اکیڈیمی حیدرآباد میں تربیت حاصل کی۔ مسٹر آر ایم خان نے بوسنیا میں یونائیٹیڈ نیشن مشن کے تحت ایک سال خدمات انجام دیں اور اُنھوں نے انسپکٹر، بعدازاں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے ترقی حاصل کی تھی۔ مسٹر آر ایم خان فی الحال رائے پور چھتیس گڑھ کے سی بی آئی برانچ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اُنھوں نے سابق میں باوقار انڈین پولیس مڈل کے علاوہ کئی انعامات بھی حاصل کئے۔ اُنھوں نے گجرات فسادات، پاسپورٹ اسکام، مائننگ اسکام کے علاوہ بھوپال کے ویاپم اسکیم کی تحقیقات میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ستمبر 2019 ء میں نمایاں خدمات اور سینیاریٹی کی بنیاد پر اُنھیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔