حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن تلنگانہ نے چندا نگر علاقہ میں دھاوا کیا اور ایک آر ایم پی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کلینک سے ادویات کو ضبط کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ چندا نگر علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے محمد عبدالواجد کے خلاف کارروائی انجام دی ۔ جو لائف کیر فرسٹ سنٹر کے نام سے کلینک چلایا رہا تھا جو کلینک میں غیر مجاز طور پر ادویات کا ذخیرہ کرتے ہوئے پریکٹس کر رہا تھا ۔ ڈی سی اے کے عہدیداروں نے 33 اقسام کی ادویات کو ضبط کرلیا جن میں اینٹی بائیوٹک کھانسی اینٹاکسیڈ ، اینٹی ہائپر ٹینسی ادویات موجود تھیں۔ ڈی سی اے عہدیداروں کے مطابق رورل میڈیکل پریکٹشنر واجد بغیر تعلیمی قابلیت کے کلینک چلا رہا تھا ۔ ع