حیدرآباد /23 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے 2 دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو ریزرو بینک میں کی ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بیروزگاروں کو ٹھگ رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق ایم سنجیویا اوراس کا ساتھی فیروز سلیمان آر بی آئی کے دفتر کے فرضی تقرر نامہ بیروزگار نوجوانوں کے حوالے کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر بی آئی میں کلرک اور اٹنڈر کی ملازمتیں فراہم کرنے اور اس سلسلہ میں فرضی تقرر نامے جاری کررہے تھے ۔ مذکورہ دھوکہ بازوں نے جی بھارگوی ، ششی ریکھا اور دیگر 7 نوجوانوں سے آر بی آئی میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے 8 لاکھ روپئے حاصل کرلئے تھے ۔ ٹاسک فورس نے ملزمین کو چادر گھاٹ پولیس کے حوالے کردیا۔