ممبئی: دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے بارے میں تشویش میں مبتلا ریزرو بینک آف انڈیا نے رواں مالی سال کے شرح نمو کے تخمینے میں ایک فیصد گھٹادی ہے ۔آج ختم ہونے والی مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں مالی سال 2021-22 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 9.5 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ اس سے قبل ، اپریل کی میٹنگ کے بعد آر بی آئی نے کہا تھا کہ 2021-22 میں شرح نمو 10.5 فیصد ہوگی۔کووڈ ۔19 کی دوسری لہر کے پیش نظر پہلی سہ ماہی کے دوران شرح نمو میں زبردست تخفیف کی گئی ہے ۔ اسے 26.2 فیصد سے گھٹا کرکے 18.5 فیصد کردیا گیا ہے ۔ جولائی تا ستمبر کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو کی پیش گوئی بھی 8.3 فیصد سے کم ہو کر 7.9 فیصد رہ گئی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے ‘‘دیہی مانگ مستحکم ہے اور عام مانسون کی پیش گوئی ایک مضبوط تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے ’’۔ دوسری جانب وہیں دیہی علاقوں میں کووڈ 19 کے انفیکشن کے پھیلاؤ کی وجہ سے شرح نمو میں کمی کا امکان ہے ۔ویکسی نیشن تیز ہونے کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں عمومی رہنے کی امید میں تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے اندازوں میں اضافہ کیا گیاہے ۔