ممبئی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی نے آج کے وائی سی قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے اس کے زیر نگرانی کام کرنے والے بینکوں اور دیگر اداروں کو ویڈیو پر مبنی کسٹمر شناختی طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ اس اقدام سے بینکوں کو کسٹمرس سے کہیں سے بھی رابطہ قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ نیا طریقہ کسٹمرس کی آمادگی حاصل کرنے کے بعد استعمال کیا جائے گا ۔ اس میں پی اے این کی تفصیلات کی پہلے سے موجود ڈیٹا سے تصدیق کی جائے گی۔