آر بی آئی کی ڈیجیٹل ادائیگیاں کرنے والوں کو خوشخبری

   

ایک کی بجائے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی پر 48 گھنٹوں میں رقم واپس ہوجائیگی
حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز) ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیاں عام ہیں۔ انٹرنیٹ ہر کسی کیلئے دستیاب ہے۔ بینک اکاؤنٹس رکھنے والے عوام کی اکثریت اسمارٹ فونس سے یو پی آئی ادائیگیوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ چائے کی دوکان سے سونے کی دوکانات تک رقمی لین دین فون اور کیو آر کوڈ اسکیان کرکے کیا جارہا ہے۔ ریزرو بینک نے اُن لوگوں کو خوشخبری سنائی جو لوگ نقد لین دین کم کرکے ڈیجیٹل پے منٹس کو ترجیح دے رہے ہیں اُنھیں بڑی راحت دستیاب ہورہی ہے۔ یو پی آئی ادائیگیاں کرنے والے صارفین کبھی ایک شخص کو پیسے منتقل کرنے کی بجائے غلطی سے دوسروں کو منتقل کردیتے ہیں اس کے بعد غلطی سے دوسرے اکاؤنٹ کو روانہ پیسے دوبارہ اکاؤنٹ میں منگوانے کافی دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اب عوام کو ان سے راحت ملے گی۔ ریزرو بینک کے مطابق ٹول فری نمبر دیا گیا ہے۔ غلطی سے ایک اکاؤنٹ کی بجائے دوسرے اکاؤنٹ رقم منتقلی پر فوری ٹول فری نمبر 18001201740 پر کال کرکے واقف کروایئے۔ شکایت کے اندرون 48 گھنٹے مسئلہ حل ہوجائیگا۔ رقم جس کھاتے سے ڈیبٹ ہوئی ہے اُسی میں کریڈٹ ہوجائیگی۔ ٹول فری نمبر کو کال کرکے رپورٹ کرسکتے ہیں یا بینک سے رجوع ہوکر شکایت درج کراسکتے ہیں تاہم بینک میں ایک فارم کی خانہ پُری کرنا ہوگا، رقم کھاتے میں پہونچنے کچھ وقت لگے گا۔ بینک کا عملہ بھی اس ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مسئلہ پر فوری ردعمل کا اظہار نہیں کرپائے گا جس کی وجہ سے ٹول فری نمبر کو زیادہ عوام ترجیح دینے کے امکانات ہیں۔ یو پی آئی سے ہی پے منٹس کرنے والوں کو ہی یہ سہولت ہوگی۔ 2