حیدرآباد 28 ستمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے غیر ملکی جانوروں کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بنکاک سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی انڈیگو فلائٹ کے ایک مسافر لوکیش جیا چندرن کو شک کی بنیاد پر روک کر کسٹمس عہدیداروں نے لگیج کی تلاشی لی۔ تلاشی میں مسافر کے لگیج سے 8 لیڈ چپکلیاں، ایک گرڈل چپکلی اور دو سروں والا ایک کچھوا برآمد ہوا۔ حکام نے مسافر کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بعدازاں ان جنگلی جانوروں کو واپس بنکاک روانہ کردیا گیا۔ حالیہ دنوں میں جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ حکام کی جانب سے مسلسل جانوروں کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے باوجود بھی اسمگلرس کے حوصلے پست نہیں ہورہے ہیں۔ (ش)