آر جی آئی اے ایرپورٹ پر ڈیجیٹل خدمات ، مسافروں کو سہولت

   

شمس آباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایرپورٹ تیزی سے ترقی کرنے والا ایرپورٹ ہے ۔ آر جی آئی اے ایرپورٹ نے ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف اپنا ایک اور قدم بڑھایا ہے ۔ جی ایچ آئی اے ایل نے حال ہی میں ورچوئل انفارمیشن کیوسک (VIK) اور انٹرایکٹیو ٹرمنل نقشے شروع کئے ہیں ۔ مرکزی چیک ان ہالس ، بورڈنگ گیٹس ، آمد اور سامان کے دعوے کے علاقوں میں کل 10 کیوسک لگائے گئے ہیں ۔ یہ مسافروں کو رئیل ٹائم فلائیٹ اپ ڈیٹس ، 30 نیویگیشن ، ہنگامی امداد کی معلومات ، بین الاقوامی مسافروں کے لیے وائی فائی تک رسائی اور فوری فیڈ بیک فراہم کرے گا ۔ کیوسک کے اس وسیع نظام کی تکمیل کے لیے جی ایچ آئی اے ایل نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ hyderabad.aero پر انٹرایکٹیو ٹرمنل نقشے بھی دستیاب کرائے ہیں ۔ اس سے مسافروں کو سفر کرنے سے پہلے گیٹس ، ریٹیل آوٹ لیٹس ، فوڈ آوٹ لیٹس اور دیگر اہم سہولیات کا بہتر اندازہ ہوسکے گا ۔ یہ نظام مسافروں کو ہر مرحلے پر مسلسل مدد فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔۔